کانگریس حکومت میں گائوںکا قرض چکانے کا عہد‘ گمبھی رائوپیٹ میںترقیاتی پروگرام سے بی سی ترجمان پرشاہنمانڈلوکا خطاب
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ 6 اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے ریاستی ترجمان، پرشا ہنمانڈلْو نے کہا کہ کانگریس حکومت کے ذریعے گاؤں کا قرض چکانے کا موقع ملا ہے۔ وہ اتوار کو گمبھی راوپیٹ منڈل کے سری گادا گاؤں کے بس اسٹینڈ پر انہوں نے گاؤں کے بزرگوں کے ساتھ ہائی ماسک لائٹس کا افتتاح کیا اور بورویلس کے لیے بھومی پوجا انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجنّا سرسلہ ضلع میں کانگریس قیادت ان کا احترام کرتی ہے اور ان کی بات سنی جاتی ہے، اسی لیے وہ پْرامید ہیں کہ اگلے تین سال چھ ماہ کے دوران گاؤں کے ہر خاندان اور ہر فرد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔انہوں نے سابق ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا، انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ عوام کو بار بار جھوٹے دلاسے دے کر دھوکہ دیا گیا۔ پرش ہنماندلْو نے کہا کہ اس وقت ٹی آر ایس قیادت نے انہیں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دینے اور ریاستی سطح پر عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر بعد میں پیچھے ہٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ اب کے کے مہندر ریڈی کی قیادت میں علاقے کی ترقی کا ایک نیا موقع میسر آیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق ٹی آر ایس حکومت کے چھ سالہ دور میں راشن کارڈز، ڈبل بیڈ روم مکانات اور نئی پنشن اسکیموں جیسے اہم وعدے پورے نہیں کیے گئے۔پرش ہنماندلْو نے کہا کہ کانگریس حکومت جو وعدے عوام سے کر رہی ہے، وہ سب وعدے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کچھ لوگ پھر سے جھوٹے خواب دکھا کر بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر عوام ان پر دوبارہ بھروسا کریں گے تو پھر دھوکہ کھائیں گے، لیکن اگر ان (پرش ہنماندلْو) پر بھروسا کریں گے تو ضرور فائدہ حاصل کریں گے۔انہوں نے پْرعزم انداز میں کہا کہ آئندہ تین سال چھ ماہ میں علاقے میں تمام ضروری ترقیاتی کام مکمل کر کے دکھائیں گے۔اس اجلاس میں سابق سرپنچ کتتل بابو، سابق نائب سرپنچ آکارم کاشی، اے ایم سی ڈائریکٹر کلواکنتلا لکشمن راؤ، کانگریس گاؤں شاخ صدر بندلہ راجو، رہنما ویمولا سرینواس گوڑ، آکارم کارتیک، کاشا گوڑ، توندلا سوامی، توندلا نرسمہلو، پرش سرینواس، گورانی بھگوانت راؤ، پیرا ل راجو، بندلہ اسٹیفن، کلواکنتلا موہن راؤ، اوجیا یادو، شراون راؤ، شنکر، ملیش، گنیش، ستیش، چنٹو سرکانت، بالراجو، سنجیو، وینکٹ راؤ، وینکٹ گوڑ، دیوراجو، اجے راجو، نیکیش اور دیگر افراد موجود تھے