بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے مکانات کی تلاشی

   

حیدرآباد14جون (یواین آئی) حیدرآباد میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی تقریبا 50ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی (حلقہ میدک) اور رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی (حلقہ ناگر کرنول) کے ساتھ ساتھ پی شیکھرریڈی کے مکانات کی تلاشی لی۔ آئی ٹی کی ٹیموں نے آج صبح اپنی اس کارروائی کاآغاز کیا اور ان تمام کے مکانات کی تلاشی لی۔ حیدرآباد میں، آئی ٹی عہدیداروں نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 میںایم جناردھن ریڈی اور کوتہ پیٹ میں شیکھر ریڈی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق مختلف دستاویزات کی جانچ کا کام کیاجارہا ہے ۔ دوسری جانب شہر میں مختلف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے دفاتر اور شاپنگ مالز کی بھی تلاشی لی جارہی ہے ۔