ظہیرآبادمیںسرپنچوںکی تہنیتی تقریب۔سابق ریاستی وزیرہریش رائوکاخطاب
ظہیرآباد24/ ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد ایس وی فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی بی آریس پارٹی تائیدی سرپنچوں کی کامیابی پر تقریب اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتاپربھاکر شیوا کمار ڈی سی ایم ایس چرمین نے شرکت کی تقریب سے سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت چیف منسٹر کی تمام مشنری عوامی جھوٹ پرمبنی وعدوں کے باوجود بی آریس پارٹی کارکنوں کی اہنتھک جدوجہد سے گرام پنچایت انتخابات میں بھی بی آر ایس کی شاندار کامیابی حاصل ہوئی جو کہ ریاستی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ اس موقع پر وائی نروتم سابق ایس سی ایس ٹی کارپوریشن چرمین ڈی سی ایم ایس چرمین شیواکمار نارائنا صدر بی آریس پارٹی ظہیرآباد منڈل سابق صدر ٹاؤن بی آریس پارٹی سید محی الدین تنظیم آحمد سابق نمائندہ چرمین بلدیہ نامہ کرن بنڈی موہن علی علیم زبیر آحمد افتخار آحمد صدر ٹاؤن بی آریس کوہیر سعود شاہد بھاسکر کے علاوہ دیگر سرکردہ بی آریس پارٹی قائدین موجود تھی۔
