بی آر ایس ، کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے

   

قرض معافی اسکیم کے اعلان پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر
نارائن پیٹ ۔ 3۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر واقع ایم ایل اے کیمپ آفس پر ٹی آر ایس ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی پورٹریٹ کو کسانوں کی قرض معافی اسکیم کی آج سے جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ، واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کورونا وبا کی وجہ سے ریاست میں مالیاتی خسارہ کے سبب کسانوں کے زرعی قرض معاف کرنے کے احکامات کو زیرالتوا میں رکھا تھا ۔ تاہم انہوں نے 3 اگسٹ سے اس حکمنامہ پر عمل آوری کے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی ہدایت پر مقامی ایم ایل اے کیمپ آفس میں مقامی بی آر ایس کے صدر مسٹر وجئے ساگر کی قیادت میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی پورٹریٹ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کسانوں کے قرض معاف کرنے پر مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بی آر ایس ایک ایسی پارٹی ہے جو ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ ، مسٹر گندے چندرکانت ، رکن بلدیہ گرولنگپا ، پرتاب ریڈی ، کنا جگدیش ، اینور ونود کمار ، بی وینکٹیش ، شیکھرر یڈی ، بنڈی شیورام ریڈی ، بلٹ راجو ، کارتک ، ستیش کمار گوڑ ، شیکھر ، راگھو ، وینکٹ ، پرکاش ، اقلیتی قائدین محمود انصاری ، محمد چاند ، محمد غوث و دیگر نے شرکت کی ۔