حیدرآباد 31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی کیلئے بی آر ایس امیدوار ایم سنیتا کے خلاف بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کانگریس میڈیا و کمیونیکیشن انچارج موہن ریڈی نے شکایت درج کروائی تھی کہ حلقہ جوبلی ہلز میں بی آر ایس کے انتخابی نشان کے ساتھ ووٹر سلپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ بورا بنڈہ پولیس نے شکایت کا جائزہ لینے کے بعد بی آر ایس کی امیدوار ایم سنیتا کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔