نظام آباد ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی کے امیدوار بیگالہ گنیش گپتا کے حق میں ا ن کی ہمشیرہ وانی اور ان کے افراد خاندان شریمتی بیگالہ شالنی کے علاوہ دیگر نے گھر گھر پہنچ کر گنیش گپتا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور اس موقع پر گنیش گپتا کی جانب سے10 سالوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں منی ٹینک بنڈ ، آئی ٹی ہب ، ڈیوائیڈرس کی تعمیر اور کئی ترقیاتی کاموں کے بارے میں واقف کراتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ سابق مئیر آکولہ سجاتا نے اس موقع پر بتایا کہ سابق میں گنیش گپتا کی جانب سے جو کام کئے گئے اس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کروڑوں روپئے سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے علاوہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بڑے پیمانے پیمانے پر سنٹرل میڈین لائٹس کے قیام کیلئے اقدامات کیا ۔ ان افراد نے گھر گھر پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا ۔