بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ایک ۔ بی ایس پی

   

حیدرآباد22جون (یواین آئی) تلنگانہ بی ایس پی نے اعلان کیا کہ جاریہ سال اسمبلی کے انتخابات کیلئے کانگریس سے اتحاد نہیں کیاجائے گا۔پارٹی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی ان جماعتوں کے ساتھ کام کریگی جو بہوجن کو چیف منسٹر کا امیدوارقراردے ۔ انہوں نے بھونگیر میں پارٹی کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بی آرایس دو نوں ایک ہیں ۔ اگر بی جے پی سنجیدہ ہے تواس نے شراب گھوٹالے میں بی آرایس ایم ایل سی کویتا کو کیوں گرفتارنہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کسی طبقہ سے انصاف نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کالیشورم، مشن بھاگیرتا کے گھپلے پر ای ڈی کیوں خاموش ہے ؟۔