حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر جی پرساد کمار نے بی آر ایس اور بی جے پی کی دو تحریکات التواء نا منظور کردیا۔ بی آر ایس نے بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے جاب کیلنڈر کی اجرائی جبکہ بی جے پی نے شدید بارش سے متاثرہ اضلاع میں فصلوں کے نقصانات پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریکات التواء پیش کی۔ وقفہ سوالات کے فوری بعد اسپیکر جی پرساد کمار نے تحریکات کو نامنظور کرنے کا اعلان کیا۔1