سنگاریڈی کے مسلم کونسلر سے متعصبانہ رویہ‘ مقدمہ درج کرنے پر مسلمانوں کا احتجاج
سنگاریڈی۔ 28؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع سنگاریڈی وارڈ 24 کے کونسلر حافظ شیخ شفیع کے خلاف بی آر ایس کی جانب سے الٹرا سٹی کیس درج کرواتے ہوئے بی آر ایس جماعت نے مسلم دشمنی کا ثبوت پیش کیا۔ کونسلر شفیع نے کہا کہ غیر ضروری میرے خلاف بی آر ایس نے پولیس اسٹیشن میں غیر ضروری کیس درج کرواتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ بی آر ایس پارٹی بی جے پی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوچکی ہے۔ سنگاریڈی کے مسلمانوں کی بڑی تعداد جس میں نوجوان، معمر افراد نے مدینہ چوراہا پر سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا علامتی پتلا نذرآتش کردیا۔ قبل ازیں مسلمانوں نے ایک بھاری جلوس نکالتے ہوئے پولیس اسٹیشن جاکر یادداشت پیش کرتے ہوئے اس کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک عرصہ سے سنگاریڈی بلدیہ میں مسلم رکن کے خلاف بی آر ایس زہر افشانی و متعصبانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔ بی آر ایس دور میں ضلع میدک میں مسلمانوں کے خلاف جو ظلم و زیادتی کی جانے کے باوجود چیف منسٹر اور وزیر داخلہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مسلم طبقہ بی آر ایس حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر کیس درج کرتے ہوئے ظلم کیا جارہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں، جب مسلم دشمن بی آر ایس کا صفایا ہوجائے گا۔