حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بیوریجس کارپوریشن لمٹیڈ کے 3600 کروڑ روپئے میں سے جو مختلف شراب کمپنیوں کو واجب الادا ہیں ۔ تقریبا 2700 کروڑ روپئے اس کا 75 فیصد پچھلی بی آر ایس حکومت سے زیر التواء تھا ۔ ریاست کو شراب کی فروخت سے 32000 کروڑ سے 34000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوتی ہے ۔ اس میں سے 15 فیصد آمدنی بیئر کی فروخت سے حاصل ہوتی ہے جو کہ اب ایک تنازعہ کے مرکز میں ہے ۔ بئیر کے کنگ فشر اور ہینکن برانڈز بنانے والا UB گروپ جس نے ٹی جی بی سی ایل کو سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ریاست کی بئیر مارکٹ کا 72 فیصد رکھتی ہ