بی آر ایس حکومت کے خلاف کانگریس کی ’ آر پار ‘ کی لڑائی : ریونت ریڈی

   

26 اگست کو چیوڑلہ میں جلسہ عام ، 29 اگست کو ورنگل میں اقلیتی ڈیکلریشن جاری کرنے پر غور
بی سی ڈیکلریشن کیلئے کھرگے ، مہیلا ڈیکلریشن کیلئے پرینکا گاندھی ، پارٹی منشور کی اجرائی کیلئے سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
حیدرآباد 19 اگست ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے پارٹی کیڈر کو بی آر ایس حکومت کے خلاف ’ آر پار ‘ کی لڑائی کیلئے کمربستہ ہوجانے کا مشورہ دیا۔ 21 اگست تا 15 ستمبر حکومت کی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف ریاست بھر میں بوتھ کمیٹیوں کی سطح پر مہم چلانے پر زور دیا ۔ 26 اگست کو چیوڑلہ میں پرجاگرجنا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں کل ہند کانگریس کمیٹی صدر ملکاارجن کھرگے ایس سی ، ایس ٹی ڈیکلریشن جاری کریں گے ۔ 29 اگست کو ورنگل میں اقلیتی ڈیکلریشن جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ او بی سی اور مہیلا ڈیکلریشن کی تیاری کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مہیلا ڈیکلریشن کی اجرائی کیلئے پرینکا گاندھی کو مدعو کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ پارٹی کا منشور جاری کرنے سونیا گاندھی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گاندھی بھون میں منعقدہ پارٹی کے توسیعی اجلاس سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس امور انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی ، رکن اسمبلی سریدھر بابو اے آئی سی سی انچارج سکریٹری منصور علی خان ، کانگریس ورکنگ صدر محمد اظہر الدین ، کانگریس تشہیری کمیٹی کنوینر سید عظمت اللہ حسینی صدر تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل و دیگر قائدین موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ایک ماہ تک کانگریس کارکن ریاست کے ہر گھر پہونچکر حکومت کی ناکامیوں کے خلاف شعور بیدار کریں ۔ اس کے بعد کرناٹک طرز پر کانگریس کا گیارنٹی کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ اس کی بھی بڑے پیمانے پر تشہیر کرکے کانگریس کے وعدوں کے تعلق سے عوام میں پیغام پہونچایا جائے گا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کے جس طرح کھمم جلسہ کو کامیاب بنایا گیا اسی طرح چیوڑلہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے اقدامات کریں ۔ ایک ماہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے پارلیمانی حلقہ کی سطح پر کوآرڈینٹرس کا تقرر کیا جائے گا ۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ پارٹی کے قائدین اور کارکن حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن ، چارج شیٹس اور فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہونچائے ۔ کرناٹک کی طرح گیارنٹی کارڈ کو گھر گھر تک پہونچائے ۔۔ ن