حیدرآباد ۔11۔ اگست (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے خلاف عنقریب بڑے پیمانہ پر مہم کا آغاز کرے گی ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ اور نائب صدر ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کل 12 اگست کو گاندھی آئیڈیالوجی سنٹر بوئن پلی میں اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں بی آر ایس حکومت کے خلاف مختلف احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ ریاست بھر میں پروگراموں کے انعقاد کو طئے کرنے کیلئے سینئر قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پارٹی کارکنوں سے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، صدرنشین تشہیری کمیٹی مدھو یاشکی گوڑ کے علاوہ اے آئی سی سی سکریٹریز ، ورکنگ پریسیڈنٹ ، مختلف کمیٹیوں کے صدورنشین ، ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور سینئر قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے۔