بی آر ایس دور حکومت میں کسانوں کو ایک لاکھ کروڑ سے زائد کی امداد

   

ملک کی تاریخ میں آل ٹائم ریکارڈ کا دعویٰ ، ٹی ہریش راؤ آر ایس رکن اسمبلی کا بیان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں کسانوں کو 1,20,005 کروڑ روپئے کی مالی مدد کی گئی جو ملک کی تاریخ میں آل ٹائم ریکارڈ ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیا ہے ۔ دو مرتبہ کسانوں کے قرض معاف کیا ہے ۔ رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ جیسی اسکیمات کو متعارف کراتے ہوئے کسان خاندانوں کو مالیاتی بھروسہ دلایا ہے ۔ نئے آبپاشی پراجکٹس تعمیر کرتے ہوئے کئی ایکر نئی اراضی کو زیر کاشت لایا ہے ۔ 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کی گئی ہے ۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں کسانوں کو بادشاہ گر کا موقف حاصل تھا ۔ بی آر ایس کے ساڑھے 9 سالہ دور حکومت میں کسانوں کو ایک لاکھ کروڑ روپئے کی راست طور پر مالی امداد کی گئی ہے ۔ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت 69 لاکھ کسانوں کو 72,972 کروڑ روپئے ادا کئے گئے ۔ 11 ہزار کسان خاندانوں کو رعیتو بیمہ اسکیم کے تحت 6,488 کروڑ روپئے ادا کئے گئے۔ دو مرتبہ قرض معافی اسکیم کے تحت 29,144.61 کروڑ روپئے قرض معاف کیا گیا ہے۔ کسانوں کی دیگر فلاحی اسکیمات کے تحت 11.401 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس طرح کے سی آر کے دور حکومت میں کسانوں کی فلاح و بہبود پر 1,20,005 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ جو ملک کی تاریخ میں آل ٹائم ریکارڈ ہے ۔۔ 2