حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی بیلم پلی کو ماویسٹوں نے دھمکی دیتے ہوئے کسانوں سے حاصل کردہ رقومات واپس کرنے کی ہدایت دی۔ سنگارینی کول بیلٹ ماویسٹ ایریا کمیٹی کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی عادت بن چکی ہے۔ بارہا دھمکی کے باوجود دماغ درست نہیں ہوا۔ ماویسٹوں کی ایریا کمیٹی کے سکریٹری پربھات کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی۔ ماویسٹوں نے کہا کہ خانگی ڈیری کی رکن اسمبلی مدد کررہے ہیں اور رکن اسمبلی کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔ رکن اسمبلی کو خانگی ڈیری مالکین کی جانب سے خواتین سربراہ کی جارہی ہیں۔ ماویسٹوں نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے جو رقومات حاصل کی گئیں انہیں فوری واپس کیا جائے۔ بصورت دیگر عوام کے ذریعہ ہی سزاء دلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ بیلم پلی کے رکن اسمبلی درگم چنیا گذشتہ دنوں خواتین کو ہراسانی کے ایک معاملہ میں سوشیل میڈیا میں تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی ڈیری میں ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے والی خاتون کو رکن اسمبلی نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس سلسلہ میں آڈیو منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد خاتون نے اپنی ایک سیلفی وائرل کی جس میں رکن اسمبلی پر الزامات عائد کئے۔ر