حیدرآباد/27 اگسٹ ( سیاست نیوز) بی آر ایس کی ناراض رکن اسمبلی ریکھا نائیک جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جاری امیدواروں کی فہرست میں خانہ پور رکن اسمبلی کا نام شامل نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس ٹکٹ کیلئے وہ پہلے ہی اپنی درخواست داخل کرچکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اندرون دو یوم ریکھا نائیک بی آر ایس سے استعفی کا اعلان کریں گی اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔ بی آر ایس کے دیگر قائدین بھی ریکھا نائیک کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
