بی آر ایس رکن اسمبلی عالم پور کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد ۔24۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی برسر اقتدار بی آر ایس کو آج اس وقت دھکا لگا جب عالم پور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ابراہم نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی موجودگی میں رکن اسمبلی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی آر ایس رکن اسمبلی ٹکٹ سے محرومی کے بعد ناراض تھے۔ انہوں نے آج اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار اور ڈاکٹر ملو روی کے ہمراہ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابراہم نے کہا کہ وہ اسمبلی چناؤ میں کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں گے۔