کانگریس کارپوریٹر سجاتا نائیک کی شکایت پر وضاحت پیش کی
حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) اسمبلی حلقہ ایل بی نگر کے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی آج تلنگانہ ویمن کمیشن کے روبرو حاضر ہوئے۔ ایس ٹی خاتون کارپوریٹر سجاتا کے خلاف انہوں نے حال ہی میں غیرپارلیمانی ریمارکس کئے تھے جس کے خلاف سجاتا نے تلنگانہ ویمن کمیشن سے شکایت کی تھی جس پر ویمن کمیشن اس شکایت پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی سے وضاحت طلب کی تھی۔ آج ڈی سدھیر ریڈی ویمن کمیشن کے سامنے حاضر ہوئے اور اُن سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر شکایت درج کی گئی تھی۔ عوام میں ان کی مقبولیت کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے۔ چند افراد نے منظم سیاسی سازش کے تحت میرے خلاف ویمن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ میرے خلاف جھوٹی شکایت کرنے والوں کو وہ آسانی سے نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے خلاف قانونی لڑائی لڑیں گے۔ واضح رہے کہ اسمبلی حلقہ ایل بی نگر میں واقع ہستیناپور کی کارپوریٹر سجاتا نائیک جو پہلے بی آر ایس سے وابستہ تھی، ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئیں جس کے بعد سدھیر ریڈی اور سجاتا نائیک کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔ 2