بی آر ایس رکن اسمبلی کو قومی انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن نے بی آر ایس رکن اسمبلی اے گاندھی کی جانب سے اراضی پر ناجائز قبضہ کے معاملہ میں نوٹس جاری کی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے شیر لنگم پلی کے رکن اسمبلی کو جیڈی میٹلہ کی ایک فیکٹری کی اراضی پر قبضہ کیلئے پہلے ہی نوٹس جاری کی ہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے سائبر آباد پولیس کو ہدایت دی کہ پیٹ بشیرآباد پولیس کے خلاف کارروائی کرے۔ اجئے اگروال نے اپنی شکایت میں کہا کہ پیٹ بشیرآباد پولیس نے شخصی طور پر رکن اسمبلی کو مدد کی ہے اور مکینوں کے تخلیہ کی کارروائی کی۔ انسانی حقوق کمیشن نے 8 ہفتوں کی مہلت دی تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔ اسی دوران رکن اسمبلی نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی۔