بی آر ایس رکن اسمبلی کے لکشمی کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد ۔25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے لکشمی کے خلاف کانگریس قائد اجمیرا شیام کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔ کے لکشمی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے انتخاب کے خلاف کانگریس قائد نے ہائی کورٹ میں انتخابی عذرداری داخل کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کے لکشمی نے 2023 اسمبلی انتخابات کے حلفنامہ میں الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کی ہے، لہذا ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے کہا کہ لکشمی نے بدعنوانیوں کے ذریعہ کامیابی حاصل کی۔ ہائی کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی اور فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے کانگریس قائد کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 1