ظہیر آباد یا ناندیڑ سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
کاماریڈی ۔ یکم۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل اور لوک سبھا ظہیر آباد حلقہ سے اور بی آرایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی واضح رہے کہ بی بی پاٹل 2014 ء کے انتخابات سے قبل بی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2014 ء اور 2019 ء میں کامیابی حاصل کی تھی اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی سے دوری اختیار کئے تھے آج بی بی پاٹل نے بی جے پی کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں مرکزی وزیر چندر شیکھر اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر لکشمن کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ یہ ظہیر آباد یا ناندیڑ لوک سبھا سے مقابلہ کرنے کے امکانات ہیں انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کے رکن کی پارلیمنٹ سے علیحدگی پارٹی کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔ بی بی پاٹل کا تعلق مدنور منڈل سے ہے اور یہ مہاراشٹرا میں کئی سال سے کام کررہے ہیں اور یہ ابتداء میں بھی بی جے پی سے شمولیت کیلئے کوشاں تھے لیکن تلنگانہ میں بی آرایس کی مقبولیت کو دیکھ کر 2014 ء میں ٹی آرایس سے وابستہ ہوئے تھے اور دو مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوئی کام نہ کرنے کی شکایت عام ہے پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مصروف رہنے کی شکایت ہے ۔ بی بی پاٹل آج دہلی میں بی جے پی کے دفتر میں تلنگانہ کے انچارج ترون چوک مرکزی وزیر وجئے چندر شیکھر ، لکشمن ، رکن پارلیمنٹ سدھاکر ریڈی کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
