بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی بس یاترا کا اختتام

   

16 دن میں 13 لوک سبھا حلقوں میں روڈشو اور کارنر میٹنگس سے خطاب کیا
حیدرآباد 11 مئی ( سیاست نیوز) بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی بس یاترا اختتام کو پہنچی۔ 16 میںکے سی آر نے 13 لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیا۔ 24 اپریل کو مریال گوڑہ سے روڈ شو کا آغاز ہوا۔ 10 مئی کو سرسلہ، سدی پیٹ میں اختتام کو پہنچی۔ کے سی آر نے حیدرآباد، سکندرآباد، عادل آباد و چیوڑلہ حلقہ جات لوک سبھا میں انتخاابی مہم نہیں چلائی۔ کے سی آر کے روڈ شو کو عوام کی اچھی تائید حاصل ہوئی۔ بس یاترا کے آٹھویں دن محبوب آباد روڈ شو کے دوران کے سی آر کی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹوں کی پابندی عائد کردی۔ 5 مارچ کو سرسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس پر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے کے سی آر کی انتخابی مہم پر پابندی عائد کردی تھی۔ کے سی آر نے بس یاترا میں مختلف مقامات پر کارنٹر میٹنگس اور روڈ شوز سے خطاب میں کانگریس کی ناکامیوں اور بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا بالخصوص چیف منسٹر ریونت ریڈی کے لب و لہجہ پر اعتراض کیا۔ کانگریس کے 6 گیارنٹی پر عمل نہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ مرکزی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعظم کی ناکامیوں کو موضوع بحث بنایا۔ اس کے علاوہ بی آر ایس اسٹار کمپینرس بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر اور سابق وزیر ہریش راؤ نے حیدرآباد، چیوڑلہ، ملکاجگری، عادل آباد، کرنول کے علاوہ دیگر لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائی۔2