بی آر ایس سلور جوبلی جلسہ میں خواتین کیلئے علحدہ انتظام کئے جائے

   

کے سی آر نے فارم ہاوز میں متحدہ ضلع ورنگل کے پارٹی قائدین کا اجلاس طلب کیا
حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے سربراہ و قائد اپوزیشن کے سی آر نے آج اپنے فارم ہاوز پر ضلع ورنگل کے پارٹی قائدین بشمول خاتون قائدین کا اجلاس طلب کرکے 27 اپریل کو ورنگل کے ایلکاترقی میں منعقد ہونے والے پارٹی کے سلور جوبلی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پارٹی قائدین کو جلسہ عام میں خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کرنے اور جلسہ عام کی کامیابی میں حصہ دار بنانے پر زور دیا ۔ اس اجلاس میں بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا متحدہ ضلع ورنگل کی نمائندگی کرنے والے پارٹی قائدین اور پارٹی کی خاتون قائدین اور دوسروں نے شرکت کی ۔ کے سی آر نے کہا کہ پارٹی کی سلور جوبلی تقریب کو کامیابی بنانے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور پارٹی کے قائدین و کارکنوں میں سلور جوبلی تقاریب کے تعلق سے نیا جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت تمام محاذوں میں ناکام ہوگئی ہے ۔ کوئی وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ جس سے عوام میں حکومت کے خلاف ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ ریاست کے عوام کی نظریں بی آر ایس کے سلور جوبلی جلسہ عام پر مرکوز ہوچکی ہے ۔ اس جلسہ عام سے کیا پیغام ملتا ہے اس کا بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ پارٹی کے سلور جوبلی تقاریب کے سلسلے میں ریاست کے مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والے پارٹی کے اہم قائدین سے وہ سلسلہ وار ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ زمینی حالات ، تازہ سیاسی صورتحال ، عوامی مسائل ، وعدوں پر عمل آوری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیشتر قائدین عوام میں حکومت کے تعلق سے پائی جانے والی ناراضگی کے بارے میں رپورٹس پیش کر رہے ہیں۔ 2