بی آر ایس سے مستعفی سرپنچ کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی حلقہ میں کانگریس قائد سبھاش ریڈی سرگرم

یلاریڈی /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ انچارج سبھاش ریڈی کانگریس سینئیر قائد حلقہ میں متحرک ہونے مستحکم کرنے میں مصروف ہیں ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم BRS سینئیر قائد و سرپنچ وینا دھننجے نے بی آر ایس پارٹی کو استعفی دینے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جنہیں کانگریس سینئیر قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے پارٹی میں گرمجوشی سے استقبال کیا اور ریاست میں آنے والا اقتدار بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس پارٹی کا بتایا ۔ سبھاش ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ کی عوام بی آر ایس حکومت کے خام وعدوں اور نیم دور اندیشی والی حکمران سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ اب ریاستی عوام اقتدار کانگریس کے ہاتھوں دینے کیلئے بے چین ہیں ۔ حکومت کے اور جھوٹے وعدے ، جھوٹی تسلی سے جھانسہ میں آنے والے نہیں ہیں ۔ حکومت کے قول و فعل میں تضاد سے برہم عوام صرف انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ بی آر ایس سے اقتدار چھین کر کانگریس کے حوالے کردیا جائے ۔ اس موقع پر بھکنور سرپنچ سرینواس ریڈی نائب صدر منڈل پریشد نرسملو موجود تھے ۔