گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پرسرگرم سابقہ ریاستی وزیر، رکن اسمبلی سرسلہ تارک راما راو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ گھروں میں بچوں اور بزرگ شہریوں کا خیال رکھے۔ انھوں نے بی آر ایس قائدین، کارکنان خواہیش کی کہ و سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے راحت کاموں میں حصہ لیں۔ بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے بی آر ایس لیڈروں،کارکنوں اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متاثرہ افرادکو امداد فراہم کرنے کیلئے راحت کاموں میں حصہ لیں۔