بی آر ایس قائدین عوام کا سامنا کرنے سے خائف ، صرف حکومت پر تنقید : ڈپٹی چیف منسٹر

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں بارش اور سیلاب کی صورتحال پر بی آر ایس قائدین کے ٹی راما راؤ اور ٹی ہریش راؤ کی جانب سے ریاستی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرمارکا نے کل کہا کہ وہ ( بی آر ایس قائدین ) عوام سے ملاقات کرنے سے خوفزدہ ہیں اور اس لیے عوام کی حکومت کے خلاف سوجھ بوجھ سے عاری ریمارکس کررہے ہیں ۔ کھمم میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ’ وہ عوام سے ملاقات کرنے سے خوف زدہ ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ عوام ان کی حکومت کے دوران ان کے غلط کاموں پر سوال کریں گے ۔ اس لیے وہ عوام کی حکومت پر بیکار کی تنقید کررہے ہیں اور وہ بھی سوشیل میڈیا چیانلس پر ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر اور ہریش راؤ ٹوئیٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کا استعمال کرتے ہویء ان کی سیاسی بقاء کے لیے حکومت پر بے معنی تنقید کررہے ہیں ‘ ۔۔