حیدرآباد/30 اپریل ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے کئی قائدین نے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جوبلی ہلز میں ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر بی آر ایس قائدین نے جن کا تعلق گنڈی پیٹ منڈل سے ہے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریونت ریڈی نے ان کا کانگریس میں استقبال کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ کے سی آر نے گذشتہ 9 برسوں میں عوامی وعدوں کی تکمیل پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ انتخابات میں برسراقتدار آئیگی اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کے استحکام کیلئے کام کریں اور حکومت کی ناکامیوں کو عوام میں بے نقاب کریں۔ر