سرپور ٹاؤن/15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے ساکن و سابقہ منڈل پریشد معاون رکن محمد بن سعید اپنے حامیوں خان محمد۔ محمد تاج۔ شیخ احمد کے علاوہ مسلم نوجوانوں کے ساتھ بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ صدر ڈاکٹر ار ایس پروین کمار ائی پی ایس کے زیر نگرانی میں بی ایس پی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ صدر ڈاکٹر ار ایس پروین کمار ائی پی ایس نے پارٹی میں شامل ہونے والے مسلم قائدین کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔ اور بی ایس پی پارٹی کی کامیابی کیلئے دن اور رات محنت کرنے کا مسلم نوجوانوں کو مشورہ دیا۔