بی آر ایس قائد گوردھن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت

   

کوہیر۔/22 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع سجاپور کے بی آر ایس پارٹی سینئر قائد بی آر ایس پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے کل شام بی جے پی کے ایک پروگرام میں بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر گوردھن ریڈی نے بتایا کہ گذشتہ دس سال سے بی آر ایس پارٹی کے جھنڈے تلے کام کرتے آرہے ہیں ہم لوگ جہاں تھے وہیں پر ہیں دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ اور دو مرتبہ رکن اسمبلی کو ظہیرآباد میں کامیابی دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں سچے اور وفادار لوگوں اور پارٹی قائدین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کوہیر منڈل کے کئی قائدین ربط میں ہیں اور اس کے علاوہ دیگر منڈلوں کے کئی بی آر ایس پارٹی قائدین بی جے پی میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں ظہیرآباد حلقہ اسمبلی میں بہت زیادہ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ گوردھن ریڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جو ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔