کے سی آر کی قیادت میں اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کی جائیگی
حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قائد اپوزیشن کے سی آر نے 8 ڈسمبر کو اپنے فارم ہاوز میں بی آر ایس مقننہ پارٹی اجلاس طلب کیا جس میں اسمبلی سرمائی اجلاس میں عوامی مسائل پر پارٹی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے تمام ارکان اسمبلی و کونسل کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ۔ کانگریس حکومت اپنا ایک سالہ جشن منارہی ہے ۔ دوسری طرف بی آر ایس ‘حکومت کی ناکامیوں کو احتجاجی پروگرامس کے ذریعہ آشکار کر رہی ہے ۔ ایک سال تک سرگرم سیاست سے دور کے سی آر نے اسمبلی اجلاس سے قبل اپنے ارکان اسمبلی و کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں کانگریس کے انتخابی وعدوں پر عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔ اسمبلی اور کونسل میں موضوع بنانے والے مسائل پر ہو گا ۔ ایوانوں میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ حالیہ دنوں بی آر ایس ارکان اسمبلی کے خلاف پولیس کی جانب سے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 8 ڈسمبر کے اجلاس میں ملازمتوں کی فراہمی ، کسانوں کے 2 لاکھ روپئے تک قرض معافی ، 6 گیارنٹی کے علاوہ دیگر عدوں پر عمل آوری ، آٹو ڈرائیورس کے مسائل کے علاوہ دوسرے امور پر غور کیا جائے گا ۔ 2