بی آر ایس میں خواتین کارکنوں کی شمولیت

   

کورٹلہ /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون کے مہاداپور کالونی کے تقریباً 200 خواتین نے بی آر ایس میں شمولیت کی صدر بی آر ایس پارٹی کورٹلہ مسٹر انم انیل نے انہیں کھنڈوا اڑھاکر ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔ بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں انجام دئے جارہے ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے متاثر ہوکر انہوں نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ خواتین نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے بی آر ایس امیدوار کی کامیابی کیلئے ممکنہ کوشش کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت کے ساتھ رکن اسمبلی کورٹلہ منتخب کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس تقریب میں صدر بی آر ایس پارٹی کورٹلہ انم انیل نائب چیرمین جناب گڈہ مدی پون وارڈ کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر مورتاڑ لکشمی نارائنا بی آر ایس پارٹی قائد جناب ایس کے واجد این کے اظہر ، محترمہ ریشماں ، جمنا اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔