بی آر ایس میں شمولیت

   

ظہیرآباد: 20/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن محمد تنویرالدین اور اسٹیٹ لیڈر وائی نروتم کی قیادت میں ظہیرآباد ٹاون اور آس پاس کے مواضعات کے زائد از 200 مسلم نوجوانوں اور بزرگوں نے حیدرآباد پہنچ کر ریاستی وزیر خزانہ و صحت و ضلع انچارج ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں گلابی کھنڈوا پہن کر بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جن میں کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر محمد معزالدین ، سابق رکن بلدیہ محمد فخرالدین ، محمد اکبرالدین ، محمد مولانا اور دوسرے قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر دیگر قائدین میں ناما روی کرن،سید مسعود حسین ، محمد عبدالباسط ، محمد تاج الدین ، محمد اکرم اور دوسرے موجود تھے ۔