رکن اسمبلی بھوپال ریڈی حلقہ اسمبلی کے ہیرو، ووٹ دینے کی اپیل، چیف منسٹر کا خطاب
نارائن کھیڑ ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس صدر و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کل نارائن کھیڑ کا دورہ کرتے ہوئے رحمن فنکشن ہال کے قریب گراؤنڈ میں ’’پرجا آشیرواد سبھا‘‘ انتخابی جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے بی آر ایس امیدوار رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی کے کار کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی۔ رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی حیدرآباد میں کم رہتے ہیں۔ نارائن کھیڑ میں ہر وقت عوام کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ہیرو ہیں۔ پہلے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ایک پسماندہ حلقہ تھا بی آر ایس حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد اس حلقہ کو مکمل ترقی دی گئی۔ پہلے سرکاری ملازمین اس حلقہ میں ملازمت کے لئے ڈرتے تھے۔ اس حلقہ میں آر ڈی او ڈی ایس پی دفاتر قائم کئے گئے۔ سنگور پراجکٹ کو کالیشورم پراجکٹ سے پانی سربراہ کیا جائے گا۔ اس حلقہ میں 100 ایس ٹی طبقہ کے تانڈوں کو گرام پنچایت کا درجہ دیا گیا۔ ایس ٹی طبقہ کو 10 فیصد تحفظات دیئے گئے۔ تلنگانہ ریاست کو پرامن رکھا گیا، کرفیو بی آر ایس کے دور میں نہیں لگائی گئی۔ میدک ایم پی کوتاپربھاکر پر چاقو سے حملہ کرنے کی مذمت کی۔ اس جلسہ سے رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع پریشد چیرمین سنگاریڈی منجو سری جے پال ریڈی، ایم ایل اے بھوپال ریڈی، سابق میئر گنتو رام موہن، بی آر ایس ریاستی قائد ایم اے معید خان، بلدیہ نارائن کھیڑ چیرمین روبینہ بیگم نجیب، زیڈ پی ٹی سی لکشمی بائی، رویندر نائک، سابق مارکٹ کمیٹی کے نائب چیرمین ایم اے باسط، سابق ایم پی ٹی سی سید مزمل، بی آر ایس قائدین ایس اے لطیف، ومشی، بھکشاپتی، محمد غوث چشتی، بلدیہ کونسلر ایم اے مجید حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی، ایم پی پی بی آر ایس پارٹی کے قائدین کارکنوں عوام ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔