بی آر ایس نے 10 سال میں ریاست کو کنگال بنادیا

   

متحد ہو کر کانگریس کو ووٹ دینے کی مسلمانوں سے اپیل
بچکنڈہ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اسد علی کانگریس قائد نے صحافتی بیان میں کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینا ، بی جے پی کو دینے کے برابر ہے ، بی آر ایس پارٹی 10 سالہ دور حکومت میں قرض حاصل کرتے ہوئے عوام کو کنگال بنادیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس کے جھانسہ میں نہ آئے عوم نے 2023 میں بی آر ایس کو جھاڑو مار کر بھگادیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے کانگریس پارٹی 70 سالہ دور حکومت میں پورے ملک میں امن کا ماحول برقرار رکھا تھا لیکن 10 سال میں مرکزی حکومت اور ریاست میں بی آر ایس حکومت نے امیروں کو امیر بنادیا اور کہا کہ متحد ہو کر کانگریس پارٹی کووٹ دے کر حلقہ ظہیرآباد امیدوار سریش شٹکار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی عوام سے خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے حلقہ ظہیرآباد کی عوام اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ ایک جٹ ہو کر ووٹ کا استعمال کریں ورنہ ووٹ کو تقسیم کردیا گیا تو تیسرے امیدوار بی جے پی کا فائدہ ہونے کے امکانات ہیںاس لئے کانگریس کو ووٹ دیں ۔