کے سی آر کے ساتھ مسلم قائدین محمد محمود علی ، عامر شکیل ، شیخ عبداللہ سہیل و دیگر شامل
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کیلئے 40 رکنی اسٹار کیمپنیرس کی فہرست جاری کی جس کو الیکشن نے منظوری دی ہے ۔ فہرست میں پارٹی سربراہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی شامل ہے ۔ بی آر ایس ضمنی چنآؤ پر ساری توجہ مرکوز کی ہے ۔ سب سے پہلے نہ صرف پارٹی امیدوار کا اعلان کیا گیا اور سب سے پہلے پرچہ داخل کیا اور اس سے بعد انتخابی مہم بھی شروع کردی گئی ۔ پارٹی کے قائدین جوبلی ہلز کے مختلف ڈیویژنس میں پارٹی امیدوار کی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔ اسٹار کیمپنیرس کی فہرست میں سابق وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل سابق ارکان اسمبلی و اہم قائدین کو شامل کیا گیا ہے ۔ مسلم قائدین میں سابق وزیر محمد محمود علی ، سابق رکن اسمبلی عامر شکیل ‘سینئیر قائد شیخ عبداللہ سہیل کو بھی شامل کیا گیا ۔ اس طرح فہرست میں کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، سرینواس یادو ، ٹی پدما راؤ گوڑ ، وی پرشانت ریڈی ، اے دیاکر راؤ ، وی سرینواس گوڑ ، ایس نرنجن ریڈی ، جگدیش ریڈی ، گنگولہ کملاکر ، سبیتا اندرا ریڈی ، ڈی شراون ، ایم کرشنا راؤ ، کے پی ویویکانند گوڑ ، ڈی سدھیر ریڈی ، وشنو وردھن ریڈی ، سریدھر ریڈی ، ایم گوپال ، ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی ، شمبھی پور راجو ، کے وینکٹیش ، پی سرینواس ریڈی ، پی کوشک ریڈی ، وی روی چندرا ، ڈی ملا ریڈی ٹاٹا مدھوسدھن راؤ ، ڈاکٹر سنجے ، انیل یادو ، ٹی لکشما ریڈی ، ایل رمنا ، ایم راج شیکھر ریڈی ، کے ایشور ، سی پربھاکر ، ٹی رویندر راؤ کو شامل کیا گیا ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر کا نام اسٹار کیمپنیر کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ یہ اسٹار کیمپنیرس جوبلی ہلز میں 18 اکٹوبر سے 9 نومبر شام 6 بجے تک انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔۔ 2