کانگریس نے خصوصی مہم شروع کی
حیدرآباد 18 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کانگریس نے آج ایک سکہ مہم شروع کی جس پر بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر بنائی گئی ہیں تاکہ اس بات کو رائے دہندوں میں عام کیا جائے کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ کانگریس کی طلبا تنظیم تلنگانہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا ( این ایس یو آئی) نے یہ مہم شروع کی ہے اور خصوصی طور پر تیار کردہ سکوںکی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ عوام تک یہ پیام پہونچایا جاسکے ۔ پارٹی یہ مہم ساری ریاست میں چلانا چاہتی ہے ۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں جبکہ 3 ڈسمبر کونتائج کا اعلان ہوگا ۔