کانگریس نے گمراہ کن مہم چلائی اور عوام نے قبول کرلیا ، ہم اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی
حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بدبختی سے بی آر ایس اقتدار سے محروم ہوگئی مگر آئندہ پنچایت راج مقامی اداروں اور لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اپنے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرے گی ۔ کانگریس پر بی آر ایس کیڈر کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ سنگاریڈی میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں نتائج بی آر ایس کیلئے مایوس کن رہے ہیں مگر سنگاریڈی اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس کارکنوں نے پارٹی کے امیدوار چنتیا پربھاکر کی ناسازی صحت کے باوجود خود امیدوار کی طرح کام کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ریاست میں یقیناً کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا ہے ۔ مگر بی آر ایس ہرگز کمزور نہیں ہوئی ہے ۔ حکمران کانگریس بی آر ایس کارکنوں کو ذہنی طور پر مسائل سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ مگر ایسے حالات بی آر ایس کیلئے نئے نہیں ہے ۔ 2004 ء میں ٹی آر ایس کی کانگریس سے اتحاد کے باوجود بھی علحدہ تلنگانہ ریاست تکشیل نہیں دیا گیا ۔ لیکن پارٹی کے سربراہ کے سی آر نے کبھی ہار نہیں مانی ۔ 14 سال تک جدوجہد کرتے ہوئے عہدوں کی قربانی دی اور علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا ہے ۔ اقتدار میں رہے وقت بھی عرش پر نہیں تھے ۔ اپوزیشن میں رہ وقت بھی کبھی مایوس نہیں ہوئے ۔ اقتدار میں رہے یا اپوزیشن میں رہے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کی فکر ہے اور مستقبل میں بھی اسی فلسفہ پر عمل کیا جائے گا ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں ریاست کے ہر شعبہ کو ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل ہوئے ۔ عوام نے کانگریس پر بھروسہ جتایا ہے ۔ وہ امید کرتے ہیں کانگریس حکومت بی آر ایس سے بہتر حکمرانی پیش کرے گی ۔ کانگریس پارٹی نے حکومت کے خلاف گمراہ کن مہم چلائی عوام نے کانگریس پر اعتماد کرتے ہوئے اقتدار حوالے کیا ہے ۔ صرف 2 فیصد ووٹوں کے تناسب سے بی آرایس کو شکست ہوگئی ہے ۔ کانگریس نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر عمل آوری کیلئے حکومت پر دباؤ بناتے ہوئے اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی ۔ ن