بی آر ایس پارٹی کا دل سے دل جوڑو پروگرام

   

پٹلم۔یکم ؍ اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے بچکنڈہ منڈل موضع فتلاپور میں حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی کا دل سے دل جوڑو پروگرام کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ بی آر ایس پارٹی ضلع کاماریڈی اسٹیٹ صدر ڈینڈی وٹھل، ضلع پریشد چیرپرسن شوبھا، دفعدار راجو، شیخ اسعد علی بی آر ایس پارٹی سینئر قائد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ دل سے دل جوڑو پروگرام میں مختلف قائدین نے خطاب کیا اور کہا کہ آئندہ ضمنی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں گلابی جھنڈا لہرایا جائے گا۔ اس اجلاس میں پارٹی قائدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔