بی آر ایس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

   

مستاد آباد منڈل میں ڈی سی سی صدر کے کے مہیندر ریڈی کی پریس کانفرنس
گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ ۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس انچارج حلقہ اسمبلی سرسلہ کے کے مہندر ریڈی نے الزام لگایا کہ بی آر ایس جھوٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے اور مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی غلط بیانی کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انہیں گمراہ کن معلومات فراہم کر رہی ہے۔مستاباد منڈل کے ناماپور میں اپنے گھر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے، مہندر ریڈی نے سوال اٹھایا کہ اگر کالیشورم پروجیکٹ میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور یہ ناکارہ ہو چکا ہے، تو اس کے ذریعے مڈ مانیر کو پانی کیسے فراہم ہو سکتا ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ کے ٹی آر اور بی آر ایس پارٹی کے قائدین کسانوں کو جھوٹے دعووں کے ذریعہ گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ گوداوری کا پانی کالیشورم کے ذریعے پہنچ رہا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ صرف جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔انھوں نے کہا کہ نویں اور دسویں پیکیج کی ناکامی کو چھپانے کے لیے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ گوداوری کا پانی کالیشورم کے ذریعہ آ رہا ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کے فائدے کے لیے ایس آر ایس پی فلڈ کینال کے ذریعہ ایلم پلی اور مڈ مانیر پروجیکٹ تعمیر کیے، تاکہ ملنّا ساگر کو پانی فراہم کیا جا سکے، اور وہاں سے سر سلہ حلقے کو آبپاشی کے لیے پانی ملے۔ مہندر ریڈی نے ہریش راؤ کے جھوٹ کو نھی بے نقاب کیا ۔ آخر میں، کے کے مہندر ریڈی نے بی آر ایس کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹا پروپیگنڈا بند کریں۔اس پریس کانفرنس میں کانگریس کے کئی مقامی کانگرس قائدین موجود تھے، جن میں منڈل صدر ایلا بال ریڈی، ضلع سیکریٹری کونڈم راجی ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی گنڈم نرسیاہ اور دیگر شامل ہیں۔