کانگریس پر الزام مسترد، کورٹلہ میں جواڈی کرشنا راؤ کی پریس کانفرنس
کورٹلہ ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی جواڈی کرشنا راؤ نے کورٹلہ ٹاؤن کے جوڑی بھون میں اخباری نمائندوں کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات کے موقع پر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سابق رکن اسمبلی پر دولت کو فروخت کرکے ووٹ لینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے سے استفسار کیا۔ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ ان کے والد کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو چندرا شیکھر راؤ سابق چیف منسٹر نے پارٹی سے معطل کیا تھا۔ انہوں نے دولت کے عوض اپنا ووٹ فروخت کرنے والے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے فرزند کلواکنٹلہ سنجے کو یہ زیب نہیں دیتا کہ کانگریس حکومت پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں تلنگانہ کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی، تلگو دیشم پارٹی، کمیونسٹ، بی ایس پی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کو انحراف کے ذریعہ بی آر ایس پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔ سابق میں کورٹلہ ٹاؤن کے کانگریس پارٹی کونسلر نرملا گنگا دھر پر قاتلانہ حملہ کرنے کی سابق بی آر ایس پارٹی کے دور حکومت میں منتھنی علاقہ کے متوطن میاں بیوی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹس کو دن دھاڑے بیدردی سے قتل کیا گیا۔ کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس پارٹی نے بی آر ایس پارٹی پر قتل کی سیاست اور پارٹی انحراف کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں جیون ریڈی کے ساتھ ہم سب نے مل کر کانگریس کا جھنڈا تھام کر بی آر ایس کی جانب سے بند کی گئی منیم شوگر فیکٹری کے لئے کسانوں کو واجبی داموں کی ادائیگی کے لئے قرضہ معافی کے لئے جدوجہد کی تھی۔ اخباری نمائندوں کے اجلاس میں جواڈی کرشناراؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی کے علاوہ اڈیپو مدھو، اے نرسیا اور دیگر کانگریس قائدین نے شرکت کی۔