پولیس اسٹیشن پہنچ کر محمد علی شبیر کا احتجاج ، حملہ آوروں کے خلاف شکایت
کاماریڈی :19؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماچہ ریڈی منڈل پرجا پریشد کے صدر بی آرایس کے قائد نرسنگ رائو کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پرآئندہ انتخابات میں شبیر علی کی کامیابی کو یقینی ہے سے متعلق پوسٹ کو وائرل کیا تھا ۔ کل رات بی آرایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے 11 گاڑیوں کے ذریعہ راجو کے مکان پر حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح زد و کوب کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کانگریس پارٹی کے کارکن بڑے پیمانے پر راجو کی قیام گاہ پہنچ گئے اور احتجاج کرنا شروع کیا اور محمد علی شبیر کو اطلاع ملنے پر محمد علی شبیر نے آج صبح پہنچ کر راجو کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور کانگریس کے کارکنوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر دھرنا اور راجو پر حملہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ تقریباً 11 گاڑیوں پر بی آرایس کارکن راجو کے مکان پر پہنچ کر برقی منقطع کی اور اس پر حملہ کردیا ۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ہے۔کاماریڈی حلقہ میں کانگریس پارٹی مستحکم ہے اور بی آرایس پارٹی ناکامی کے خوف سے اس طرح کی کارروائیوں کو انجام دے رہی ہے لیکن کانگریس خاموش نہیں رہے گی ۔ محمد علی شبیر نے پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کیخلاف شکایت بھی درج کرائی۔