بی آر ایس کامیابی کی ہیٹ ٹرک بنائے گی

   

ورنگل میں ینگ ون کمپنی کا سنگ بنیاد ‘ کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) وزیرآئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ورنگل کی عظمت رفتہ دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورنگل شیام پیٹ میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائیل پارک میں ینگ ون کمپنی کے کپڑوں کی صنعت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ یہاں قائم کمپنیوں میں 99 فیصد مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ینگ ون کمپنی میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ملک میں زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں نمبرون کپاس کی کاشت ہوتی ہے۔ ورنگل میں مزید صنعتیں قائم کرنے کا وعدہ کیا۔ ابھی تک گنیش کمپنی نے 600 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی میں ایک ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملے ۔ ینگ ون کمپنی جملہ 11 صنعتیں قائم کررہی ہے جس سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ورنگل میں تین کمپنیوں سے 33 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میڈ ان انڈیا۔ میڈان پرکال میں تبدیل ہوگا۔ ورنگل میں تیار کپڑوں کو بیرونی ممالک روانہ کیا جائے گا۔ پی ایم مترا اسکیم کیلئے کاکتیہ ٹیکسٹائیل پارک ایک ماڈل میں تبدیل ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کا نظریہ مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ورنگل کاکتیہ میگا ٹیکسٹائیل پارک ملک کے رول ماڈل میں تبدیل ہوگا۔ ن

ترقی اور فلاح و بہبود کے معاملے بھی تلنگانہ کی ترقی مثال ہے۔ بی آر ایس تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنائے گی۔ن