بی آر ایس کا احتجاج ،حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش

   

میدک /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ کسانوں کو رعیتو دور کی عدم ادائیگی سے متعلق وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کے اعلان کو لے کر ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس تارک راما راؤ کی جانب سے بی آر ایس کے زیر اہتمام ریاستی سرکار کے علامتی پتلے کو نذر آتش کرنے کی ہدایت پر میدک ضلع صدر بی آر ایس سابق رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں بی آر ایس کارکنوں نے میدک کے رام داس چوراہے پر کچھ دیر کیلئے راستہ روکو منظم کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو انصاف ملنے تک بی آر ایس اپنا احتجاج جاری رکھیں گی ۔ اس احتجاج میں سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی سابق نائب صدرنشین ضلع پریشد راونیا ریڈی صدر ٹاون بی آر ایس ایم انجینیلو ایم اے سلام ، لنگاریڈی محمد فاضل کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ سرکل انسپکٹر ناگراج اسسٹنٹ سب انسپکٹر رخسانہ بیگم نے اپنی جمعیت کے ساتھ بندوبست کیا ۔ کچھ دیر کیلئے ٹریفک نظام مفلوج رہا ۔