چیف منسٹر کے سی آر ہی پارٹی منشور کی گیارنٹی ، بی آر ایس 100نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کا انتخابی منشور اتنا دھماکہ دار ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سکتہ میں پڑگئی ہے ۔ 100 سے زائد اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کریگی ۔ کے سی آر ہیٹ ٹرک چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ پارٹی منشور کی اجرائی کے بعد ردعمل میں ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کا منشور کامیابی کی ضمانت ہے ۔ چیف منسٹر اس کی گیارنٹی ہیں ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 88اسمبلی حلقوں پر کامیابی ملی تھی ۔ اس مرتبہ 100 سے زائد اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کامیابی حاصل کریگی ۔ بی آر ایس منشور کا عوام دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر جو وعدہ کرتے ہیں اس کو نبھاتے ہیں ۔ بی آر ایس کو اقتدار ملنے کے بعد منشور کے ذریعہ جو وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ابھی تک 10 ہزار روپئے کی سرمایہ کاری دی جارہی ہے ، اس کو بڑ۔اکر 16 ہزار روپئے کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت تشکیل دینے کے پہلے سال میں 12 ہزار روپئے رقمی امداد دی جائے گی ۔ آئندہ 5 سال تک اس کو بڑھاکر 16 ہزار روپئے کردیا جائے گا ۔ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کو سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت ماہانہ 3000 روپئے اعزازی بھتہ دیا جائیگا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔ بی آر ایس کی تیسری مرتبہ کامیابی کے بعد اہل غریب عوام کو 4000 روپئے میں پکوان گیس سربراہ کی جائے گی ۔ اس اسکیم سے اکریڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو بھی فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ سرکاری ملازمین کے طرز پر صحافیوں کو بھی طبی انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ 15 لاکھ روپئے تک نقدی سے پاک میڈیکل انشورنس فراہم کیا جائے گا ۔ ریاست کے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپئے تک انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ سفید راشن کارڈ رکھنے والے 93 لاکھ غریب خاندان کی پریمیم ادائیگی حکومت ادا کرتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا انشورنس فراہم کیا جائے گا ۔ آئندہ سال مارچ سے ہی کے سی آر انشورنس اسکیم کے نام سے اس کو متعارف کردیا جائے گا ۔ حکومت کی اس اسکیم سے ریاست کے 90 فیصد خاندان کو انشورنس کی سہولت فراہم ہوگی ۔ آئندہ سال جون سے انشورنس کی عمل آوری کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ آروگیہ شری اسکیم کی رقم کو 10 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ روپئے کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ’ کے سی آر آروگیہ رکھشا ‘ کے نام سے اسکیم متعارف کرائی جائیگی ۔ تمام اہل شہریوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ راشن کارڈس پر غریب عوام کو باریک چاول فراہم کرنے کیلئے ’ انا پورنا‘ اسکیم بی آر ایس حکومت فراہم کرے گی ۔ آئندہ سال اپریل ۔ مئی سے ریاست میں غریب عوام کو راشن کارڈ پر باریک چاول سربراہ کیا جائے گا ۔ گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔ مزید ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سوائے معذورین کے دیگر افراد کو جو آسرا پنشن سے استفادہ کررہے ہیں ان کی رقم کو وقفہ وقفہ سے بڑھاکر 5,016 روپئے تک کردیا جائے گا ۔ مارچ 2024 کے بعد 3000 روپئے کردیا جائے گا ۔ اس کے بعد ہر سال 500روپئے اضافہ کیا جائے گا ۔ معذورین کیلئے حال ہی میں پنشن اضافہ کرتے ہوئے 4016 روپئے کیا گیا جس کو اب بڑھاکر 6000روپئے کردیا جائے گا ۔ اقلیتوں کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ 2024ء تک میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کو جونیئر کالجس اور ڈگری کاجس تک توسیع دی جائے گی ۔ یتیم بچوں کیلئے خصوصی اسکیم متعارف کرائی جائے گی ۔ ن