بی آر ایس کا برقی شرحوں پر جھوٹ کا سہارا

   

کانگریس حکومت پر الزامات بے بنیاد، نارائن پیٹ رکن بلدیہ محمد سلیم کا بیان

نارائن پیٹ 30/اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹاؤن کانگریس پارٹی صدر ورکن بلدیہ محمد سلیم نے کہا کہ بی آر ایس لیڈر اقتدار کھونے کے بعد پاگل پن کا شکار ہوگئے ہیں ، محمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں شکایت کی کہ ان دس مہینوں میں جب کانگریس پارٹی برسراقتدار آئی، نہ تو وزیر اعلیٰ اور نہ ہی وزراء نے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ کی بات کی ہے ، اور نہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،بی آر ایس لیڈروں نے جھوٹ کا سہارا لے کر حکومت کو بدنام کررہے ہیں ،اور حکومت کے خلاف الزامات لگاتے پھر رہے ہیں ،دراصل وہ اپنی طاقت کھو بیٹھے ہیں اورایسا لگتا ہے ۔ بی آر ایس لیڈران اپنے دماغ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت غریبوں کو دو سو یونٹ تک مفت بجلی دے رہی ہے تو حکومت کو چارجز بڑھانے کا کیا فائدہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس غریب عوام کو دی جانے والی بجلی کے چارجز بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں کے سی آر حکومت نے بڑے بڑے کمپنیوں کو برقی چارجز میں رعایت دی ہے اور صارفین کے بجلی چارجز میں اندھا دھند اضافہ کیا ہے اور عام لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور کانگریس حکومت نے مفت بجلی دی ہے۔ کانگریس حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی فلاحی اسکیموں کے لیے عوام کی حمایت کے باوجود، بی آر ایس کے لیڈران کی اس حرکات پر عوام مضحکہ اڑا رہے ہیں، انہوں نے بی آر ایس قائدین کو آرام کے وقت کا فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔