شمس آباد ۔ 24 جون (سیاست نیوز) راجندرا نگر اسمبلی حلقہ کانگریس انچارج بی گیانیشور مدیراج نے شمس آباد پارٹی آفس میں پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت دس سال سے اقتدار پر رہتے ہوئے عوام کو صرف دھوکہ دیتے آرہی ہیں۔ فلاحی کاموں کے نام پر صرف شعبدہ بازی میں مصروف ہے۔ کے سی آر خاندان اور بی آر ایس حکومت صرف چند ماہ کی مہمان ہے۔ بہت جلد تلنگانہ میں کانگریس اقتدار پر آئے گی۔ حکومت اسکیمات کے نام پر عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے عوام کو لوٹ رہیہے۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے نام پر بھی دھوکہ دیا گیا۔ ڈبل بیڈ روم مکانات دینے کا وعدہ کیا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ کانگریس کے دور میں اندرما مکانات تعمیر کئے گئے تھے انہیں تقسیم کرنے میں بی آر ایس حکومت ناکام ہوچکی ہیں۔ راجندرانگر کرن اسمبلی پرکاش گوڑ گذشتہ 15 سالوں سے شمس آباد میں 100 بستروں پر مشتمل دواخانہ اور بس ڈپو اور ڈگری کالج قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ دلت بندھو کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس تلنگانہ میں مضبوط بن چکی ہیں۔ تلنگانہ کی ترقی صرف کانگریس کے ذریعہ ہی ہوگی۔ اس موقع پر شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر، جے نریندر بی سی سیل نائب صدر، محمد شمس الدین، محمد نظیرالدین، محمد عمران، آنند، ذاکر حسین، ببلی کشٹیا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔