جگتیال کی ترقی کو تنقید کا نشانہ بنانا مضحکہ خیز ، ایم ایل سی جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
جگتیال ۔11 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی سینئر قاید سابقہ یم یل سی ٹی جیون ریڈی نے آج اندرا بھون جگتیال میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی اور اُس کے قائدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تعمیر ہو ، تنقید براے تنقید نہیں ۔ جگتیال کی ترقی کے تعلق سے بی آر یس قائد ین کا بات کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ متحدہ ریاست میں جگتیال میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ پوری ریاست کیلئے ایک مثال اور جگتیال کو ڈیولپمنٹ برانڈ ایمبسیڈر کی طرح بدل دیا جبکہ بی آر یس کے دس سالہ دورِ حکومت میں سواے وقت گذاری کے کچھ نہیں ہوا۔ بی آر یس حکومت سو ائے کلیان لکشمی شادی مبارک کے علاوہ کچھ نہیں کی ۔ نا ہی شادی شدہ جوڑوں کو راشن کارڈ فراہم کیا اور ناہی راشن کارڈ میں نئے نام کے اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ۔ کانگریس پارٹی نے ایک سال کے عرصہ میں سابقہ حکومت کے اسکیمات پر عمل آوری کے ساتھ ہر مستحق کو 200 یونٹ مفت برقی سربراہی ، 500 روپئے گیس سبسیڈی ، خواتین کو مفت بس سفر ، دو لاکھ روپئے کسانوں کے 21 ہزار کروڑ قرض معاف کئے مزید اور باقی ہے وہ معاف کرنے کا کانگریس پارٹی کا ارادہ ہے جبکہ بی آر یس نے کسان کو مرحلہ واری قرض معافی اور صرف سود معافی اسکیم تک رہ گی جبکہ کسان قرض معافی کا باب بی جے پی کے ایجنڈے میں ہی شامل نہیں ہے۔ کانگریس حکومت نے راشن کارڈس کی منظوری عمل میں لارہی ہے ، رعیتو بندھو فصل کو 7500 کی ادائیگی اور زرعی مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے سابق میں کوئی نہیں سونچا ۔ اندرا آتمیا بھروسہ کے تحت مالی امداد کر رہی ہے ۔ اندر ماں مکانات کی تعمیر جگتیال حلقے میں متحدہ ضلع میں اراضی کا حصول اور ہر مستحق کو اندر اماں مکان کیلئے 90گز پر مشتمل علحدہ مکان کی منظوری اور کئی مکانات کی تعمیر عمل میں لائی گی ۔ بی آر یس نے کئی بیسمینٹ لیول اور سجا لیول مکانات منہدم کروادیئے ۔ بی آر یس حکومت حیدرآباد کے علاوہ جگتیال میں چار ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری دی یہ بھی میری مرہون منت ہے اور جگتیال بیرپور منڈل بورناے پلی بریج کی تعمیر میری ہی کاوشوں کا نتیچہ ہے ۔ جے این ای یو انجینئرنگ کالج ، نیاک سینٹر اگریکلچر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ۔ اس موقع پر بنڈہ شنکر اور دیگر موجود تھے۔