حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ اور وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ اور وزیر صحت ٹی ہریش راؤ آنے والے اسمبلی انتخابات میں قدیم اضلاع کریم نگر اور میدک میں تمام اسمبلی حلقوں میں کامیابی کو یقینی بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان اضلاع میں کانگریس اور بی جے پی کے بہت سے قائدین بی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں۔ دونوں وزراء اہم اپوزیشن قائدین کو بی آر ایس میں شامل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔