پرینکا گاندھی کے دورہ کے موقع پر کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انتخابات سے قبل حکمران جماعت بی آر ایس کو ایک اور جھٹکہ لگا ہے ۔ رکن قانون ساز کونسل کے دامودھر ریڈی بی آر ایس سے مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے سی آر کو روانہ کردیا اور بتایا جارہا ہے کہ 31 اکٹوبر کو پرینکا گاندھی کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر وہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔ دامودھر ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی چیف منسٹر تھے کم از کم 15 دن میں ایک مرتبہ ان سے ملاقات ہوسکتی تھی ۔ گذشتہ چار سال سے ملاقات کیلئے وہ وقت طلب کررہے ہیں مگر چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں آج تک ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے مجھے ایم ایل سی بنایا گیا ہے مگر مقامی مسائل کے پیش نظر وہ بی آر ایس سے مستعفی ہورہے ہیں ۔ ایم ایل سی کی بی آر ایس میں کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ صرف کار کو اسٹیکر لگا کر گھومنے تک یہ عہدہ محدود ہے ۔ وہ محبوب نگر کے مسائل پر چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا ۔ انہوں نے مکتوب کے ذریعہ مسائل پیش کیا ۔ اس کو بھی حل نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ چار سال سے بی آر ایس کے مقامی رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی سے ان کے اختلافات جاری ہیں مگر پارٹی نے دونوں میں صلح کی کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے وہ پارٹی سے مستعفی ہورہے ہیں ۔ ن