بھونگیر /23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں کانگریس پارٹی ضلع سکریٹری مظہر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کاما ریڈی اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے مسلم دشمنی کو ظاہر کررہے ہیں ۔ کیونکہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی مسلم قائد محمد علی شبیر مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو ایک بھی مسلم نمائندہ کامیاب ہونا پسند نہیں ہے۔اسی وجہہ سے وہ کاما ریڈی سے مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی فرقہ پرست ذہنیت ظاہر ہوچکی ہے۔اور مسلمانوں سے کس قدر محبت رکھتے ہے۔چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اقتدار میں آنے کے بعد تحفظات کے وعدے کو فراموش کردیا۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے دومرتبہ گجویل اسمبلی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے لیکن اب چیف منسٹر کو گجویل سے شکست کا خوف طاری ہوچکا ہے اسی لئے وہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔سی لئے آئندہ انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو شکست دینے کیلئے اقلیتیں تیار ہے۔اس موقع پر کانگریسی قائدین عابد علی،وینکٹیش،اویس چشتی اور دیگرموجود تھے۔