ضلع بننے کے بعد سنگاریڈی کی زبردست ترقی، چنتا پربھاکر کو کامیاب کرنے کی اپیل، ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی 8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ہمراہ سنگاریڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوے گوڑ’ مدیراج’ لنگایت اور پدما شالی بھون کی تعمیر کے لیے اراضی مختص کرنے اور 25 لاکھ روپیہ سی ڈی پی فنڈ جاری کرنے کے احکام ان طبقات کی تنظیموں کے ذمہ داران کے حوالے کئے۔ اس موقع پر سنگاریڈی کے محلہ نعل صاحب گڈہ کے جواں سال قائد محمد عظیم نے کثیر تعداد میں اپنے دوست احباب اور حامیوں کے ساتھ بی آر ایس پارٹی میں شرکت کی۔ محمد عظیم کا ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت اور چنتا پربھاکر نے کھنڈوا پہنا کر بی آر ایس پارٹی میں شامل کیا۔ ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی عوامی آشیرواد کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کریگی اور مسلسل تیسری مرتبہ کے سی آر چیف منسٹر بنیں گے۔ انھوں نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے بی آر ایس پارٹی امیدوار چنتا پربھاکر کو کامیاب کروانے کی عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ چنتا پربھاکر ناسازی صحت کے باجود ہمہ وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کی یکسوئی اور حلقہ سنگاریڈی کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسے بی سی لیڈر کو عوام اپنا قائد منتخب کریں۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ چنانچہ ہر طبقہ کیلئے خصوصی اسکیمات شروع کی گئیں۔ حیدرآباد کے کوکہ پیٹ میں مختلف طبقات کے لیے آتمہ گورو بھون کی تعمیر کی گئی اسی طرز پر سنگاریڈی میں بھی بھون کی تعمیر ہوگی۔ ابتدائی طور 25 لاکھ روپیہ جاری کئے گئے تاہم آئندہ مزید ایک کروڑ روپیہ جاری کئے جائنگے۔ سنگاریڈی کو ضلع بنانے کے بعد اس کی زبردست ترقی ہوء ہے۔ آئی ٹی و دیگر کمپنیاں قائم ہوئے۔ بنیادی سہولتیں بہتر ہوئی ہے۔ ایک زمانہ تھا جب لوگ سنگاریڈی سے حیدرآباد جاکر مقیم ہوا کرتے تھے لیکن اب ماحول بدل گیا لوگ اب حیدرآباد سے آکر ضلع سنگاریڈی کے مختلف مقامات پر سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ ہریش وزیر فینانس و صحت نے کہا کہ مدیراج اور دیگر سماجی طبقات کو کانگریس نے کوء نمائندگی نھیں دی تھی لیکن بی آر ایس نے انھیں بہترین نمائندگی دی ہے اور آئندہ بھی دیگی۔ پی مانکیم وائس چیرمین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک متحدہ ضلع میدک کو عنقریب ریاستی سطح کا عہدہ دینے اور ان کے علاوہ ڈاکٹر سری ہری اور ورا لکشمی کو بھی مستحقہ مقام دینے کا تیقن دیا۔ چنتا پربھاکر نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ میری صحت عوام کی دعا اور آشیرواد کی وجہ سے بہتر ہوئیے عوام اپنا آشیرواد اور پیار اسی طرح برقرار رکھیں اور انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب کروائیں۔ وہ ہمیشہ سنگاریڈی کی عوام کی خدمت اور حلقہ کی ترقی کیلئے موجود رہینگے۔ اس موقع پر منجو شری جئے پال ریڈی چیرمین ضلع پریشد’ ایرولہ سرینیواس چیرمین ٹی ایس ایم آئی ڈی سی’ نرہر ریڈی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبریریز’ بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی’ کنڈل ریڈی زیڈ پی ٹی سی’ محمد خواجہ خان وائس چیرمین اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی’ شیخ رشید ممبر آر ٹی اے ‘ مسعود بن عبد اللہ بصروی ڈائرکٹر مارکٹ کمیٹی’ شیخ صابر کونسلر ‘ ایم اے سمیع کونسلر ‘ سید نصیر الدین اجو کونسلر’ جلیل الدین بابا سابق وائس چیرمین بلدیہ’ ایم اے مجید سابق کونسلر’ شیخ امجد صدر بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل سنگاریڈی ٹاون’ امیر بیگ’ ایم اے باسط لکی’ ایم اے عظیم’ یونس’ وینکٹیشورلو صدر ٹاون بی آر ایس’ نرسملو جنرل سکریٹری ٹاون بی آر ایس’ منوہر گوڑ’ ملا گوڑ ناگراجو اور جلندھر کونسلر کے علاوہ عوامی منتخب نمائدے اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔